اگر آپ اپنا فون کہیں رکھ کر بھول جائیں یا یہ چوری ہو جائے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے کتنا بڑا نقصان ہے۔ فون میں آپ کا کتنا اہم اور قیمتی ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ اس لیے ضرو ری ہے کہ اپنے اسمارٹ فون میں ایسی سیکیورٹی ایپلی کیشنز انسٹال کریں کہ نقصان کا خطرہ کم سے کم ہو۔ آج کل بے شمار سیکیورٹی ایپلی کیشنز سستے داموں یا بالکل مفت دستیاب ہیں۔ یہ ایسا معاملہ ہے کہ اس میں اگر کوئی ایپلی کیشن خریدنی بھی پڑ جائے تو اس سے گریز نہ کریں۔ کیونکہ یہ تھوڑی سی رقم بہت بڑے نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ اور دوسری بات یہ کہ جب ہم ہزاروں روپے کا قیمتی اسمارٹ فون خریدتے ہیں تو اس کی حفاظت کے لیے ایک ایپلی کیشن خریدنا کون سی بڑی بات ہے۔ ان ایپلی کیشنز کا خاص فیچر لوکیشن ٹریکنگ ہے یعنی فون جہاں بھی موجود ہو گا آپ اس مقام سے باخبر رہیں گے۔ ضروری نہیں کہ اس فیچر کو صرف چوری کے ڈر سے استعمال کیا جائے بلکہ فیملی کی حفاظت کے لیے بھی یہ بہترین فیچر ہے۔ مثلاً اگر فیملی کے تمام افراد کے پاس ایسی ایپلی کیشنز انسٹال ہوں تو باآسانی باخبر رہا جا سکتا ہے کہ کون اس وقت کہاں موجود ہے۔ خاص کر اسٹوڈنٹس پر نظر رکھنے کے لیے والدین ان ایپلی کیشنز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے سیکڑوں ایپلی کیشنز دستیاب ہیں۔ جن میں سے ہم نے آپ کے لیے بہترین 5 کا انتخاب کیا ہے۔ ۔
No comments:
Post a Comment